Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1675

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلّٰى عَلَی الجَنَازَةِ قَالَ: “اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا. اَللّٰهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهٗ مِنَّا فَأَحْيِهٖ عَلَی الإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَی الإِيمَانِ. اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ” . رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيْ وَابْنُ مَاجَهْ

و عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا صلى علی الجنازة قال: “اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا. اللهم من أحييته منا فأحيه علی الإسلام ومن توفيته منا فتوفه علی الإيمان. اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده” . رواه أحمد وأبو داود والترمذي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب جنازہ پر نماز پڑھتے تو کہتے الٰہی ہمارے زندوں،مُردوں، حاضر،غائب،چھوٹوں اور بڑوں،مَردوں اورعورتوں کو بخش دے ۱∞؎الٰہی تو ہم میں سے جسے زندہ رکھے تو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جسے موت دے تو اسے ایمان پر موت دے الٰہی ہمیں اس کے ثواب سے محروم نہ کر اور اس کے پیچھے فتنہ میں نہ ڈال ۲؎(احمد،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎ان چارکلمات کا مقصد دعا کو عام کرنا ہے یعنی صرف میت کے لیے ہی دعا نہ کرے بلکہ سارے زندوں مردوں کے لیے دعا کرے۔اس سے معلوم ہوا کہ گزشتہ حدیث میں جو فرمایا گیا تھا کہ"اَخْلِصُوْالَہُ الدُّعَاءَ"اس کے معنے یہ نہیں تھے کہ صرف حاضر میت ہی کو دعا کرے اور کو شامل نہ کرے جیساکہ بعض شارحین نے سمجھا بلکہ اس کے معنے وہ ہیں جو ہم نے وہاں عرض کر دیئے۔۲؎یعنی ایمان کے ثواب سے محروم نہ کر اور ایمان کے بعدہمیں فتنہ میں نہ ڈال یا میت پرصبرکے اجر سے محروم نہ کر اور توفیق دے کہ ہم بے صبری کرکے فتنہ میں نہ پڑجائیں،چونکہ اسلام میں عقیدہ،کلمۂ شہادت اعمال سب شامل ہیں اس لیئے زندگی اسلام پر مانگی گئی اور ایمان صرف عقائد کانام ہے اس لیئے موت ایمان پر مانگی گئی کہ اس وقت اعمال نہیں ہوتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1675