Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1689

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ عَلیٰ صَبِيٍّ لَمْ يَعْمَلْ خَطِيئَةً قَطُّ فَسَمِعْتُهٗ يَقُولُ: اَللّٰهُمَّ أَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْر. رَوَاهُ مَالِكٌ

وعن سعيد بن المسيب قال: صليت وراء أبي هريرة علی صبي لم يعمل خطيئة قط فسمعته يقول: اللهم أعذه من عذاب القبر. رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سعید ابن مسیب سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کی اقتداء میں اس بچے پرنماز پڑھی جس نے کبھی کوئی خطا نہ کی تھی لیکن میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ الٰہی اسے عذاب قبر سے بچالے ۱∞؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں عذاب قبر سے مراد قبر کی تنگی اور وہاں کی وحشت ہے کہ یہ بچے کوبھی ہوجاتی ہے جیسا پہلے عرض کیا جاچکا،حساب قبر یا قبر میں آگ کا عذاب بچے کو نہیں ہوتا،رب تعالٰی کسی کو بے گناہ سزا نہیں دیتا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1689