Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1686

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ جَنَازَةً مَرَّتْ بِرَسُولِ اللهِ فَقَامَ فَقِيلَ: إِنَّهَا جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ: “إِنَّمَا قُمْتُ لِلْمَلَائكَةِ” . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ

وعن أنس أن جنازة مرت برسول الله فقام فقيل: إنها جنازة يهودي فقال: “إنما قمت للملائكة” . رواه النسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ ایک جنازہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم پرگزرا آپ کھڑے ہوگئے عرض کیا گیا کہ یہ تو یہودی کا جنازہ ہے فرمایا کہ ہم فرشتوں کے لیے کھڑے ہوئے ۱∞؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ان عذاب کے فرشتوں کے لیے جو اس کافر کی گرفتاری کے لئے پکڑنے والی پولیس کی طرح اس کے ساتھ ہیں،چونکہ یہ فرشتے محافظین اور کاتبین فرشتوں سے درجے میں بڑے ہیں اس لیے ان کی تعظیم کی گئی،اگرچہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سارے فرشتوں سے افضل ہیں مگر ہمیں ادب اورتعظیم سکھانے کے لیے آپ نے یہ عمل کیا تاکہ معلوم ہو کہ قیام تعظیمی اچھی چیز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1686