Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3692

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرَطِ مِنَ الأَمِيْرِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

وعن أنس قال: كان قيس بن سعد من النبي صلى الله عليه وسلم بمنزلة صاحب الشرط من الأمير. رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ قیس ابن سعد ۱؎نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ایسے تھے جیسے امیر کے پولیس والے ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎قیس ابن سعد ابن عبادہ انصاری،خزرجی بڑے مشہور صحابی ہیں صاحب کرم ذہین فطین معاملہ شناس انتظام میں یکتا،دراز قد بھاری بھرکم تھے،خلافت حیدری میں آپ کی طرف سے مصر کے حاکم رہے، ۶۰ھ؁ ∞ میں مدینہ منورہ میں شہید کیے گئے۔(اکمال)
۲
؎شرطشین کے ضمہ سے بمعنی علامت و نشان۔سپاہی اور حاکم کے احکام نافذ کرنے والے کو شرطی اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ بادشاہ کی نشانی ہوتا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم احکام نافذ کرتے تھے اور قیس ابن سعد احکام رسول جاری فرماتے تھے قید کرنا فیصلہ سنانا وغیرہ وغیرہ۔معلوم ہوا کہ سلطان کے ماتحت ایسے لوگوں کا ہونا سنت ہے جو شاہی فرمان جاری کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3692