Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3665

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا طَاعَةَ فِيْ مَعْصِيَةٍ، إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوْفِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا طاعة في معصية، إنما الطاعة في المعروف". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ گناہ میں کسی کی اطاعت نہیں اطاعت صرف بھلائی میں ہے ۱؎ (مسلم بخاری )

شرح حدیث

۱؎یہ فرمان عالی بادشاہ حاکم،پیر،استاد،ماں،باپ وغیرہ سب کو شامل ہے کہ خلاف شرع حکم میں کسی کو اطاعت نہ کی جائے۔معروف وہ کام ہے جسے شریعت منع نہ کرے۔معصیت وہ کام ہے جسے شریعت منع فرمادے،یہ تعریف اچھی طرح یاد رکھی جائے۔(مرقات) آج کل بعض بے وقوفوں نے سمجھ لیا کہ جو کام حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے نہ کیا ہو وہ معصیت ہے یہ محض غلط ہے ورنہ زندگی گزارنا ناممکن ہوجائے گی۔اس کی بحث ہماری کتاب جاءالحق حصہ اول میں بدعت کی بحث میں ملاحظہ فرمایئے وہاں اس پر بہت دلائل قائم کیے گئے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3665