Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3676

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا بُوْيِعَ لِخَلِيْفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الآخِرَ مِنْهُمَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا بويع لخليفتين فاقتلوا الآخر منهما". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب دو خلیفوں کی بیعت کی جائے تو ان میں دوسرے کو قتل کردو ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎قتل سے مراد مقاتلہ یعنی جنگ کرنا ہے اور ہوسکتا ہے کہ قتل ہی مراد ہو کیونکہ دوسرے خلیفہ باغی ہے خلیفہ نہیں،اس کے متعلق قرآن کریم کا فرمان ہے"فَقَاتِلُوا الَّتِیْ تَبْغِیْ حَتّٰى تَفِیْٓءَ اِلٰۤى اَمْرِ اللّٰهِۚ"۔یہاں مرقات نے بحوالہ نووی فرمایا کہ دارالاسلام وسیع ہو یا غیر وسیع،مسلمانوں کے خلیفہ بیک وقت خلیفہ دو نہیں ہوسکتے،مشرق و مغرب،جنوب و شمال کا خلیفۃ المسلمین ایک ہی ہوگا۔ امام الحرمین نے اپنی کتاب الارشاد میں فرمایا دور دراز ممالک میں دو خلیفہ ہوسکتے ہیں۔(جیسے آج پاکستان و امریکہ)مگر امام نووی نے اس قول کی بہت مخالفت فرمائی اور فرمایا کہ امام الحرمین کا یہ قول اطلاق حدیث کے بھی خلاف ہے اور سلف و خلف علماء کے بھی خلاف۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3676