Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3689

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اَللّٰهُمَّ مَنْ وُلِّيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّتِيْ شَيْئًا فَشَقَّ عَلَيْهِمْ فَاشْقُقْ عَلَيْهِ، وَمَنْ وُلِّيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّتِيْ شَيْئًا فَرَفَقَ بِهِمْ فَارْفُقْ بِهٖ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اللهم من ولي من أمر أمتي شيئا فشق عليهم فاشقق عليه، ومن ولي من أمر أمتي شيئا فرفق بهم فارفق به". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے الٰہی جو میری امت کے کسی کام کا والی ہو پھر وہ ان پر مشقت بن جائے تو اس پر مشقت ڈال ۱؎اور جو میری امت کی کسی چیز کا والی ہو پھر ان پر نرمی کرے تو تو ان پر نرمی کر ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ اس آقائے دو جہاں کی بددعا ہے جو رحمۃ اللعالمین ہیں،امت پرظلم سے قلب پاک کو بہت ہی تکلیف ہوتی ہے۔ظالم حاکم کی دنیا بھی برباد آخرت بھی خراب ہے،یہ بددعا دونوں مشقتوں کو شامل ہے۔شعر
پنداشت ستم گر کہ ستم برما کرو برگردن او بماند و برما بگذشت
۲
؎یہ دعا بھی بہت شاندار ہے رحمدل حاکم کو دین و دنیا میں کامیابی کی دعا ہے۔حکام و سلاطین کو چاہیے کہ اپنے پیارے نبی کی دعا لیں۔شعر
کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3689