Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3662

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ مُجَدَّعٌ يَقُوْدُكُمْ بِكِتَابِ اللّٰهِ فَاسْمَعُوْا لَهٗ وَأَطِيْعُوْا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أم الحصين قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن أمر عليكم عبد مجدع يقودكم بكتاب الله فاسمعوا له وأطيعوا". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام الحصین سے ۱؎فرماتی ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ اگر تم پر ناقص الاعضاء غلام حاکم بنادیا جائے جو تم کوکی کتاب سے چلائے اس کی سنو اور اطاعت کرو۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ ام حصین بنت اسحاق قبیلہ احمس سے ہیں،آپ کے بیٹے یحیی ابن حصین ہیں،آپ صحابیہ ہیں،حجۃ الوداع میں حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ تھیں۔
۲
؎یعنی اگر سلطان اسلام کسی حبشی غلام کو تمہارا حاکم بنادے تب بھی تم اس غلام حاکم کی فرمانبرداری کرو کہ یہ سلطان کی اطاعت ہے یا اگر بالفرض حبشی غلام سلطان بن جائے جسے مسلمان چن لیں تو اگرچہ وہ خلیفہ تو نہیں کہ خلافت اسلامیہ صرف قریش سے خاص ہے مگر سلطان تو ہے تب بھی اس کی اطاعت کرو۔(از مرقات)خیال رہے کہ یزید پلید نہ سلطان تھا نہ حاکم بلکہ اس کو سلطان بنانے کا مسئلہ درپیش تھا،حضرت امام حسین نے اسے سلطان بنانے سے انکار کیا لہذا یہ حدیث حضرت امام حسین کے عمل کے خلاف نہیں،بادشاہ بنانا اور ہے بنے ہوئے بادشاہ کی اطاعت کرنا کچھ اور،فاسق کو نماز کا امام نہ بناؤ لیکن اگر بن چکا ہے تو جماعت نہ چھوڑو اس کے پیچھے نماز پڑھ لو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3662