Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3672

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِيْ أثَرَةً وَأُمُوْرًا تُنْكِرُوْنَهَا" قَالُوْا: فَمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ، قَالَ: "أَدُّوْا إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ وَسَلُوا اللّٰهَ حَقَّكُمْ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن عبد الله بن مسعود قال: قال لنا رسول الله -صلى الله عليه وسلم: "إنكم سترون بعدي أثرة وأمورا تنكرونها" قالوا: فما تأمرنا يا رسول الله، قال: "أدوا إليهم حقهم وسلوا الله حقكم". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا ہم سے رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تم میرے بعد ترجیح دیکھو گے ۱؎اور ایسی چیزیں دیکھو گے جنہیں تم ناپسند کرو گے عرض کیا تو آپ ہم کو کیا فرماتے ہیں یارسول،فرمایا تم ان کے حق انہیں دے دو اور اپنے حقسے مانگو۲؎( مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎کہ تمہارے حقوق بادشاہ دوسرے کو دیں گے تم کو تمہارے حقوق سے محروم کردیا کریں گے۔
۲
؎یعنی محض اپناحق لینے کے لیے بغاوت نہ کرنا بلکہ ان سلاطین کی جائز اطاعت کیے جانا اور رب تعالٰی سے دعا کیا کرنا کہ خدایا ان کو ہمارے حقوق ادا کرنے کی توفیق دے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3672