Main Icon

باب:حاکم اور قاضی بننے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3667

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ يَقُوْلُ: " ۔۔۔فِيْمَا اسْتَطَعْتُمْ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن ابن عمر قال: كنا إذا بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة يقول: " ۔۔۔فيما استطعتم". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور فرمانبرداری کرنے پر بیعت کرتے تھے ۱؎تو حضور انور فرمادیتے کہ اس میں جس کی طاقت رکھو ۲؎(بخاری،مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎چونکہ یہاں بیعت میں عہد کے معنی اوربایعنامیںعہدناکے معنی ملحوظ ہیں لہذابیعۃکا تعدیہعلیٰسے ہوگیا۔
۲
؎حضورانور صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر خود ہم سے زیادہ مہربان ہیں کہ امت پر شفقت فرماتے ہوئے بوقت بیعت صحابہ سے فرماتے ہیں کہ مطلقًا اطاعت کا عہد نہ کرو بلکہ بقدر طاقت اطاعت کا عہدکرو تاکہ کبھی تم بد عہدی میں ماخوذ نہ ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3667