Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 743

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "يَأْتِيْ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُوْنُ حَدِيثُهُمْ فِيْ مَسَاجِدِهِمْ فِيْ أَمْرِ دُنْيَاهُمْ، فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فَلَيْسَ لِلّٰهِ فِيهِمْ حَاجَةٌ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعن الحسن مرسلا قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "يأتي على الناس زمان يكون حديثهم في مساجدهم في أمر دنياهم، فلا تجالسوهم فليس لله فيهم حاجة". رواه البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حسن سے مرسلًا فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کی دنیاوی باتیں مسجدوں میں ہوں گی تم ان میں نہ بیٹھنا ۱؎ایسوں کی اللہ کو ضرورت نہیں ۲؎بیہقی شعب الایمان۔

شرح حدیث

۱∞؎علماء فرماتے ہیں کہ مسجد میں دنیوی جائزباتیں بھی نیکیاں بربادکردیتی ہیں۔دنیا کی قید سے معلوم ہوا کہ وہاں دینی باتیں جائزہیں۔
۲
؎یعنی اللہ ان پرکرم نہ کرے گا،ورنہ رب کو کسی بندے کی ضرورت نہیں،وہ ضرورتوں سے پاک ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 743