Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 711

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَفِيْ رِوَايَةِ أَبِيْ سَعِيْدٍ: "تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وفي رواية أبي سعيد: "تحت قدمه اليسرى". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

اور ابوسعیدکی روایت ہے کہ اپنے بائیں قدم کے نیچے تھوکے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ رحمتِ الٰہی نمازی پرخصوصیت سے سامنے آتی ہے۔دوسرے یہ کہ نماز میں ضرورۃً داہنے بائیں منہ پھیرسکتا ہے کیونکہ اس تھوکنے کے لئےمنہ پھیرنے کی اجازت دی گئی۔تیسرے یہ کہ داہنے ہاتھ کا فرشتہ یعنی نیکیاں لکھنے والا بائیں ہاتھ کے فرشتے سے افضل ہے۔مرقاۃ نے فرمایا کہ دائیں ہاتھ والا حاکم ہے،بائیں والا محکوم،داہنے والا رحمت کا فرشتہ ہے،بایاں غضب کا۔چوتھے یہ کہ بڑوں کا ادب بھی بڑا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 711