Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 705

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَا يَقْدَمُ مِنْ سَفَرٍ إِلَّا نَهَارًا فِي الضُّحٰى، فَإِذَا قَدِمَ بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ، فَصَلّٰى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ، ثمَّ جَلَسَ فِيْهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن كعب بن مالك قال: كان النبي -صلى الله عليه وسلم- لا يقدم من سفر إلا نهارا في الضحى، فإذا قدم بدأ بالمسجد، فصلى فيه ركعتين، ثم جلس فيه. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کعب ابن مالک سے فرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفرسے واپس ہوتے تو دن میں چاشت کے وقت ہی تشریف لاتے پھرجب آتے تو مسجد سے ابتدا کرتے وہاں دو رکعتیں پڑھتے پھروہاں ہی کچھ دیر بیٹھتے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے تین مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ سفرسے گھرکوواپس دن میں آنا چاہیئے مگر یہ اس زمانے کے لیےتھا جب کہ مسافر اپنی آمدکی اطلاع پہلے سے نہیں دے سکتا تھا۔اب چونکہ تار و خط کے ذریعے اطلاع پہلے دی جاسکتی ہے اس لئےرات میں آنے میں کوئی حرج نہیں،گھر والے اس کے منتظر اوراس کے لئےتیار رہیں گے۔دوسرے یہ کہ گھرپہنچ کر پہلے مسجد میں آئے اور وہاں نفل قدوم پڑھے اگر وقت کراہت نہ ہو،ورنہ وہاں صرف کچھ بیٹھ لے۔تیسرے یہ کہ گھر میں آنے سے پہلے مسجد میں کچھ بیٹھے اورلوگوں سے وہاں ہی ملاقات کرلے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 705