Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 717

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ فِي الدُّوَرِ وَأَنْ يُنَظَّفَ وَيُطَيَّبَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن عائشة قالت: أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ببناء المسجد في الدور وأن ينظف ويطيب. رواه الترمذي وابن ماجه وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں مسجدیں بنانے اور انہیں پاک وصاف اور معطررکھنے کا حکم دیا ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے مسجد بیت مرادہے،یعنی گھر میں کوئی حجرہ یا گوشہ نما ز کے لیے رکھا جائے جہاں کوئی دنیوی کام نہ کیا جائے،اس جگہ صفائی ہو اورخوشبو کا لحاظ رکھا جائے۔ہم نے اپنے بزرگوں کو اس پر عامل پایا،اب اس کا رواج جاتا رہا۔بعض علماءفرماتے ہیں کہ اس سے محلے کی مسجد مراد ہے،یعنی جہاں مسلمانوں کے چندگھر ہوں وہاں ایک مسجدبھی بنالیا کریں۔پنجاب میں کنوؤں پرمسجدیں ہوتی ہیں،اس کا ماخذ یہ حدیث ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسجدوں میں خوشبوئیں سلگانا،عطر ملنا مستحب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 717