Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 697

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ -رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ- قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ بَنٰى لِلّٰهِ مَسْجِدًا بَنَى اللّٰهُ لَهٗ بَيْتًا فِيْ الْجَنَّةِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن عثمان -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من بنى لله مسجدا بنى الله له بيتا في الجنة". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اللہ کے لیےمسجدبنائے گا اللہ اس کے لیئےجنت میں گھر بنائے گا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مسجدبنانے والے کے لئےجنت میں ایسا گھربنایا جائے گا جووہاں دوسرے مکانوں سے ایسا افضل ہوگاجیسے مسجددنیا کے دوسروں گھروں سے،ورنہ جنت کے گھروں کو یہاں کی عمارات سے کیا نسبت۔خیال رہے کہ پوری مسجد بنانا اورتعمیرمسجدمیں چندہ دینا دونوں کے لئےیہی بشارت ہے بشرطیکہ ریاءکے لئےنہ ہو اللہ کے لئےہو،اسی لئےعلماءمسجد پراپنا نام لکھنے کو منع کرتے ہیں کہ اس میں ریاء کا شائبہ ہے،ہاں اگرطلب دعا کے لئےہوتو حرج نہیں۔(مرقاۃ)اسی حدیث کی بناء پرصحابہ کرام اوراسلامی بادشاہوں نے اپنی یادگاروں میں مسجدیں چھوڑیں،مسجدبڑی ہو یا چھوٹی،کچی ہویاپکی ثواب بقدر اخلاص ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 697