Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 734

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حَكِيْمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: نَهٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَقَادَ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَنْ يُنْشَدَ فِيْهِ الأَشْعَارُ، وَأَنْ تُقَامَ فِيْهِ الْحُدُوْدُ رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ فِي "سُنَنِهٖ" وَصَاحِبُ "جَامِعِ الأُصُوْلِ" فِيْهِ عَنْ حَكِيْمٍ.

وعن حكيم بن حزام قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يستقاد في المسجد، وأن ينشد فيه الأشعار، وأن تقام فيه الحدود رواه أبو داود في "سننه" وصاحب "جامع الأصول" فيه عن حكيم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حکیم ابن حزام سے فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قصاص لینے ۱؎اور وہاں اشعار پڑھنے اوروہاں حدیں قائم کرنے سے منع فرمایا ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ اس میں خون وغیرہ سے مسجد خراب ہوگی۔
۲
؎غالبًا حدوں سے مرادحقوق اللہ کی سزائیں ہیں،جیسے چوری اورزنا کی سزا،قصاص حق عبد کی سزا تھی۔خیال رہے کہ مسجدمیں قاضی مقدمات سن سکتاہے مگر سزا مسجد کے باہردی جائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 734