Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 713

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُوْلُ: "أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُوْرَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيْهِمْ مَسَاجِدَ، أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوْا الْقُبُوْرَ مَسَاجِدَ، إِنِّيْ أَنْهَاكُمْ عَنْ ذٰلِكَ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن جندب قال: سمعت النبي -صلى الله عليه وسلم- يقول: "ألا وإن من كان قبلكم كانوا يتخذون قبور أنبيائهم وصالحيهم مساجد، ألا فلا تتخذوا القبور مساجد، إني أنهاكم عن ذلك ". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ خبرداررہوتم سے اگلے لوگ اپنے نبیوں اورنیکوں کی قبروں کو سجدے گاہ بنالیتے تھے خبردارتم قبروں کو سجدہ گا نہ بنانا میں اس سے تمہیں منع کرتا ہوں ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎شیخ نے لمعات میں فرمایا کہ اگر قبر مٹ بھی گئی ہو مگرمشہور ہوکہ یہاں قبرتھی وہاں بھی نماز نہ پڑھے،لیکن بزرگ کی قبر کے پاس نماز پڑھنا تاکہ اس کی روح سے مدد لے کرنمازکو زیادہ قابل قبول بنائے بہت ہی بہتر ہے۔(لمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 713