Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 709

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ -رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ- قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عُرِضَتْ عَلَيَّ أَعْمَالُ أُمَّتِيْ حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا، فَوَجَدْتُ فِي محَاسِنِ أَعْمَالِهَا الأَذٰى يُمَاطُ عَنِ الطَّرِيْقِ، وَوَجَدْتُ فِي مَسَاوِئِ أَعْمَالِهَا النُّخَاعَةَ تَكُوْنُ فِي الْمَسْجِدِ لَا تُدْفَنُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي ذر -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "عرضت علي أعمال أمتي حسنها وسيئها، فوجدت في محاسن أعمالها الأذى يماط عن الطريق، ووجدت في مساوئ أعمالها النخاعة تكون في المسجد لا تدفن". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر میری امت کے اچھے برے اعمال پیش کئے گئے ۱؎تو میں نے ان کے اچھے اعمال سے تکلیف دہ چیز کاراستہ سےدورکردینا پایا اور ان کے برے اعمال میں سے اس تھوک کوپایا جومسجدمیں ہو کہ دفن نہ کیا گیا۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تاقیامت میرا جو امتی جو اچھا برا عمل کرے گا مجھے سب دکھادیئے گئے۔اس سے معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہر امتی اور اس کے ہرعمل سے خبردارہیں۔حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہیں اندھیرے،اجیالے،کھلی،چھپی،موجود ومعدوم ہرچیزکو دیکھ لیتی ہے۔جس کی آنکھ میںمَازَاغَکا سرمہ ہو اس کی نگاہ ہمارے خواب وخیال سے زیادہ تیز ہے،ہم خواب وخیال میں ہر چیز کو دیکھ لیتے ہیں،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نگاہ سے ہرچیز کا مشاہدہ کرلیتے ہیں۔صوفیاءفرماتے ہیں کہ یہاں اعمال میں دل کے اعمال بھی داخل ہیں لہذا حضور علیہ السلام ہمارے دلوں کی ہرکیفیت سے خبردارہیں۔اس کی تحقیق ہماری کتاب"جاءالحق"جلد اول میں دیکھو۔
۲
؎مَسَاوِیْ سُوْءٌکی جمع ہے،بمعنی برائی جیسےمَسَاعِیْ سَعْیٌکی جمع،اس کییہمزہ کے عوض ہے۔راستہ سے مسلمانوں کا راستہ مراد ہے،یعنی جس راستہ سے مسلمان گزرتے یاگزرسکتے ہوں وہاں سے کانٹا،اینٹ،پتھر دور کردینا ثواب ہے۔جانوروں،جنات،حربی کفار کا راستہ مرادنہیں۔ان کافروں کے راستے میں کانٹے،بارودبچھانا،ان کے پل توڑنا،ڈائنامیٹ لگاکرراستے اڑا دینا سب کچھ عبادت ہے کیونکہ جہاد میں یہ سب کچھ ہوتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 709