Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 703

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ أُسَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَقُلِ: اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ. وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلْ: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي أسيد قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إذا دخل أحدكم المسجد فليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك. وإذا خرج فليقل: اللهم إني أسألك من فضلك". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوسعیدسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو کہہ دے الٰہی میرے لئےاپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب نکلے تو کہہ دے خدایا میں تجھ سے تیرافضل مانگتا ہوں ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ابوداؤد وغیرہ کی روایت میں ہے کہ مسجدمیں قدم رکھتے وقت یہ کہے"بِسْمِ اﷲ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اﷲ"پھریہ دعا پڑھ لے۔خیال رہے کہ مسلمان مسجدمیں صرف عبادت کے لیےآتا ہے اور اکثرطلب روزی کے لیےمسجد سے نکلتا ہے،لہذا آتے وقت رحمت اور جاتے وقت فضل مانگنا بہتر ہے۔(مرقاۃ وغیرہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 703