Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 730

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ بِشَيْءٍ فَهُوَ حَظُّهٗ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من أتى المسجد بشيء فهو حظه". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جوشخص مسجد میں جس چیز کے لیے آئے گا وہ اس کا حصہ ہوگا ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مسجد میں جس نیت سے جاؤ گے وہی پاؤ گے،جوتی چرانے جاؤ گے جوتے ہی کھاؤ گے۔اگر وہاں بھیک مانگنے گئے تو ہمیشہ بھیک ہی مانگو گے اوراگرنمازاور اللہ کے ذکر کے لیے گئے ثواب ملے گا۔فقیرکہتا ہے کہ جو مسجد نبوی شریف میں اس لیے جائے کہ مجھے حضور علیہ السلام مل جائیں توان شاءاللهحضور مل جائیں گے،بلکہ ان مساجد میں بھی صرف اللہ رسول کو راضی کرنے کی نیت کرو،ان شاءاللهپاؤ گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 730