Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 708

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيْئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدمیں تھوکنا گناہ ہے اس کاکفارہ اسے دفن کردیناہے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے معلوم ہوا کہ مسجد کے پکے فرش اوروہاں کی چٹائیوں،مصلّوں پرہرگز نہ تھوکے کیونکہ وہاں اسے دفن نہ کر سکے گا۔یہ ان مسجدوں کے لیےحکم تھا جہاں کے فرش کچے تھے اور وہ بھی سخت ضرورت کے موقعہ پر جب کہ نماز میں کھنکارآجائے اورباہرجانے کا موقعہ نہ ہو،بلاوجہ وہاں تھوکنا منع اوراہانت کے لیےوہاں تھوکنا کفر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 708