Main Icon

باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 704

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ قَتَادَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: "إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي قتادة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "إذا دخل أحدكم المسجد فليركع ركعتين قبل أن يجلس". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابوقتادہ سے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ نفل "تحیۃ المسجد"ہیں جومسجدمیں داخلے کے وقت پڑھے جاتے ہیں جب کہ وقت کراہت نہ ہو،لہذا فجراورمغرب کے سواءباقی نمازوں میں یہ نفل پڑھنا مستحب ہے۔خیال رہے کہ یہ حکم عام مسجدوں کے لیےہے،مسجدحرام کے لیےبجائے ان نوافل کے طواف بہتر ہے اور یہ حکم غیرخطیب کے لئے ہے، خطیب جمعہ کے دن مسجد میں آتے ہی خطبہ پڑھے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 704