Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4876

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةِ أَنَسٍ قَالَ: صَاحِبُ الزِّنَا يَتُوبُ وَصَاحِبُ الْغِيبَةِ لَيْسَ لَهٗ تَوْبَةٌ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

وفي رواية أنس قال: صاحب الزنا يتوب وصاحب الغيبة ليس له توبة . روى البيهقي الأحاديث الثلاثة في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

اور حضرت انس کی روایت ہے کہ فرمایا زنا والا توبہ کرسکتا ہے اور غیبت والے کی توبہ نہیں ۱∞؎ان تینوں حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔

شرح حدیث

۱∞؎اس فرمان عالی کے دو معنی ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ غیبت کا گناہ توبہ کرلینے سے معاف نہیں ہوتا اس کی معافی کے لیے مغتاب کا معافی دینا ضروری ہے۔دوسرے یہ کہ لوگ زنا کو سخت گناہ سمجھتے ہیں اس لیے توبہ کرلیتے ہیں مگر غیبت کو معمولی چیز سمجھ کر اس سے توبہ نہیں کرتے حالانکہ یہ سخت گناہ ہے اس لیے زناکبھی کوئی کرتا ہے مگر غیبت سب ہمیشہ کرلیتے ہیںالا ماشاءالله۔یہ وبا عام ہے اس کو لوگ برا بھی نہیں سمجھتے اس سے بچو۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4876