Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4823

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) . وَفِي رِوَايَةِ مُسْلِمٍ: نَمَّامٌ

وعن حذيفة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا يدخل الجنة قتات . (متفق عليه) . وفي رواية مسلم: نمام

حدیث ترجمہ

روایت میں حضرت حذیفہ (رضی اللہ عنہ ) سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جنت میں چغل خور نہ جاوے گا ۱∞؎(مسلم، بخاری)اور مسلم کی روایت میں چغلخور ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎قتاتوہ شخص ہے جو دو مخالفوں کی باتیں چھپ کر سنے اور پھر انہیں زیادہ لڑانے کے لیے ایک کی بات دوسرے تک پہنچائے اگر یہ شخص ایمان پر مرا تو جنت میں اولًا نہ جائے گا بعد میں جائے تو جائے،اگر کفر پر مرا تو کبھی وہاں نہ جاوے گا۔خیال رہے کہ جو دو طرفہ جھوٹی باتیں لگا کر صلح کرا دے وہ نمام نہیں مصلح ہے،نمام وہ ہے جو لڑائی و فساد کے لیے یہ حرکات کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4823