Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4859

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا مُدِحَ الْفَاسِقُ غَضِبَ الرَّبُّ تَعَالٰى وَاهْتَزَّ لَهُ العَرْشُ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا مدح الفاسق غضب الرب تعالى واهتز له العرش رواه البيهقي في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس (رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تو رب تعالٰی ناراض ہوتا ہے ۱∞؎اور اس سے عرش ہل جاتا ہے ۲؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی گنہگار بدکار لوگوں کی تعریف کرنا خوشامد کے لیے یا ان سے کچھ دنیاوی نفع حاصل کرنے کےممنوع ہے، رب تعالٰی کی ناراضی کا باعث،ظالم کو عادل کہنا فقہاء کے نزدیک کفر ہے کہ اس میں نص قرآنی کا انکار ہے۔
۲
؎عرش الٰہی کا ہلنا رب تعالٰی کے غضب کے اظہار کے لیے ہے کہ یہ اس کی تعریف کررہا ہے جس سے رب تعالٰی ناراض ہے اگر اسے حلال جان کر اچھا کہا ہے تو کافر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4859