Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4838

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سعيدٍ رَفَعَهٗ قَالَ: " إِذَا أَصْبَحَ ابْنُ آدَمَ فَإِنَّ الْأَعْضَاءَ كُلَّهَا تُكَفِّرُ اللِّسَانَ فَتَقُولُ: اِتَّقِ اللّٰهَ فِينَا فَإِنَّ نَحْنُ بِكَ فَإِنِ اسْتَقَمْتَ اسْتَقَمْنَا وَإِنْ اَعْوَجَجْتَ اَعْوَجَجْنَا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أبي سعيد رفعه قال: " إذا أصبح ابن آدم فإن الأعضاء كلها تكفر اللسان فتقول: اتق الله فينا فإن نحن بك فإن استقمت استقمنا وإن اعوججت اعوججنا ". رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید سے اسے مرفوع فرمایا ۱∞؎کہ فرمایا جب انسان سویرا پاتا ہے تو سارے اعضاء زبان کی خوشامد کرتے ہیں۲؎کہتے ہیں ہمارے بارے میں الله تعالٰی سے ڈر کہ ہم تیرے ساتھ ہیں تو اگرسیدھی رہے گی ہم سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگی تو ہم ٹیڑھے ہوں گے ۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎چونکہ راوی کو یہ یاد نہ رہا کہ حضرت ابو سعید خدری نے کن الفاظ سے حدیث کو مرفوع کیا سمعت النبی صلی الله علیہ وسلم کہا یا خالی رسول الله صلی الله علیہ وسلم یا عن النبی صلی الله علیہ وسلم اس لیےرفعہکہہ دیا۔ (مرقات)۲؎تکفربنا ہےکفرسے بمعنی ذلت و عاجزی و خواری،کہا جاتا ہےکفرا لیھودییعنی یہودی ذلیل ہوگیا اپنے صاحب کے آگے جھک گیا۔
۳
؎یعنی نفع نقصان راحت و آرام تکالیف و آلام میں ہم تیرے ساتھ وابستہ ہیں اگر تو خراب ہوگی ہماری شامت آجاوے گی تو درست ہوگی ہماری عزت ہوگی۔خیال رہے کہ زبان دل کی ترجمان ہے اس کی اچھائی برائی دل کی اچھائی برائی کا پتہ دیتی ہے۔ عرب کہتے ہیں :لسان الانسان الہ البیان للکفر والایمانلہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ دل کے درست ہوجانے سے تمام جسم درست ہوجاتا ہے کہ دل و زبان کا حال یکساں ہے،بارہا منافقین کی زبان ان کے دل کا نشان دے دیتی تھی،دل دیگ ہے زبان اس کا چمچہ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4838