Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4860

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى الخِلَالِ كُلِّهَا إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ مؤمن تمام خصلتوں پر پیدا کیا جاسکتا ہے سواء خیانت اور جھوٹ کے ۱∞؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎خلالسے مراد بری عادتیں ہیں اس فرمان عالی سے یا نفی مقصود ہے یا نہیں،پہلی صورت میں معنی یہ ہیں کہ جھوٹ اور خیانت ایسی بری عادتیں ہیں کہ کسی مؤمن میں یہ دونوں چیزیں اصلی پیدائشی نہیں ہوسکتیں،اگر کوئی مؤمن جھوٹا یا خائن ہوگا تو عارضی طورپر ہوگا کہ جھوٹوں خائنوں کی صحبت میں رہ کر یہ جھوٹا یا خائن بن جاوے گا اس کے علاوہ اور عیوب مؤمن میں پیدائشی ہوسکتے ہیں،دوسری صورت میں یہ معنی ہیں کہ مؤمن کو چاہیے کہ جھوٹا و خائن عادۃً نہ بنے ان عیبوں کی عادت نہ ڈالے یہ دونوں اس کی شان ایمان کے خلاف ہیں،رب فرماتاہے"اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ "۔(مرقات،لمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4860