Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4865

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَقَامُ الرَّجُلِ بِالصَّمْتِ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّيْنَ سَنَةً

وعن عمران بن حصين أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: مقام الرجل بالصمت أفضل من عبادة ستين سنة

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کا خاموشی سے ثابت رہنا ۱∞؎ساٹھ برس کی عبادت سے افضل ہے ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یہاں یا توساعۃًپوشیدہ ہے یازمانًا،بعض روایات میں ہےفی الصف فی سبیل اللهیعنی ایک ساعۃ یا کچھ دیر یا جہاد کی صف میں خاموش رہنا دنیاوی باتیں نہ کرنا۔
۲
؎یعنی اگر کوئی شخص ساٹھ سال عبادت کرے مگر زیادہ باتیں بھی کرے اچھی بری بات میں تمیز نہ کرے اس سے یہ بہتر ہے کہ تھوڑی دیر خاموش رہے کیونکہ خاموشی میں فکر بھی ہوئی،اصلاح نفس بھی،معارف و حقائق میں استغراق بھی،ذکر خفی کے سمندر میں غوطہ لگانا بھی،مراقبہ بھی یہ نعمتیں اگرچہ ایک ساعت کی ہوں ساٹھ سال کی خشک عبادت سے افضل ہیں اس لیے حضرات صوفیاء فرماتے ہیں کہ ایک ساعت کی فکر ہزار سال کے خاص ذکر سے افضل ہے،خیال رہے کہ ان جیسے مقامات پر ساٹھ سال یا ستر سال سے مراد دراز زمانہ ہوتا ہے نہ کہ صرف یہ مدت۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4865