Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4875

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ: فَيَتُوبُ فَيَغْفِرُ اللّٰهُ لَهٗ وَإِنَّ صَاحِبَ الْغِيبَةِ لَا يُغْفَرُ لَهٗ حَتّٰى يغفِرَها لَهٗ صَاحِبُهٗ

وفي رواية: فيتوب فيغفر الله له وإن صاحب الغيبة لا يغفر له حتى يغفرها له صاحبه

حدیث ترجمہ

اور ایک روایت میں ہے کہ وہ توبہ کرتا ہے تو الله اسے بخش دیتا ہے اور غیبت والے کی بخشش نہیں ہوتی حتی کہ اس کا صاحب وہ معاف کرے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎خلاصہ یہ ہے کہ اگر چہ زنا گناہ ہے اس کی شرعی سزا بھی بہت سخت ہے مگر ہے حق الله جو توبہ سے معاف ہوسکتا ہے، غیبت حق العبد ہے کہ توبہ سے معاف نہیں ہوسکتا جب تک کہ صاحبِ حق معاف نہ کرے، اگر وہ مرگیا تو اس کی معافی کی کوئی صورت ہی نہیں۔حق الله کی پہچان یہ ہے کہ وہ بندے کے معاف کرنے سے معاف نہ ہو،حق العبد کی پہچان یہ ہے کہ بندے کے معاف کرنے سے معاف ہوجاوے۔زنا حق اللہ،قتل حق العبد اس لیے قتل کا قصاص ولی مقتول کے معاف کرنے سے معاف ہوجاتا ہے،زنا اگر زانی مزنیہ کے سارے عزیز معاف کردیں اس کی سزا معاف نہیں ہوتی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4875