Main Icon

باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4870

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"اِضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ: اُصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُّمْ وَأَدُّوْا إِذا ائْتُمِنْتُمْ وَاحْفَظُوْا فُرُوْجَكُمْ وَغَضُّوْا أَبْصَارَكُمْ وَكُفُّوْا أَيْدِيكُمْ "

وعن عبادة بن الصامت أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"اضمنوا لي ستا من أنفسكم أضمن لكم الجنة: اصدقوا إذا حدثتم وأوفوا إذا وعدتم وأدوا إذا ائتمنتم واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم وكفوا أيديكم "

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبادہ بن صامت سے نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے نفس کی طرف سے میرے لیے چھ چیزوں کے ضامن بن جاؤ میں تمہارے لیے جنت کا ضامن ہوں ۱∞؎جب بات کرو سچ کہو،جب وعدہ کرو تو پورا کرو۲؎جب امین بنائے جاؤ تو اداکرو۳؎اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو۴؎اپنی نگاہیں نیچے رکھو ۵؎اپنے ہاتھ روکو ۶؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تم چھ عادتیں ڈال لو ان کے خلاف نہ کرو تو میں تمہارے جنتی ہونے کا ضامن ہوتا ہوں تم ضرور جنتی ہو گے بلکہ وہاں کا اعلیٰ درجہ پاؤ گے۔
۲
؎وعدہ سے مراد جائز وعدہ ہے وعدہ کا پورا کرنا ضروری ہے مسلمان سے وعدہ کرو یا کافر سے عزیز سے وعدہ کرو یا غیر سے استاذ،شیخ،نبی،الله تعالٰی سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے کرو،ہاں اگر کسی سےحرام کام کا وعدہ کیا ہے اسے ہرگز پورا نہ کرے حتی کہ حرام کام کی نذر پوری کرنا حرام ہے۔
۳
؎امانت مال کی ہو یا بات کی یا کسی اور چیز کی ضرور اداکرے مسلمان کی امانت ہو یا کافر کی۔حضور صلی الله علیہ وسلم نے ہجرت کی رات حضرت علی سے فرمایا کہ ان خونخوار کفار کی امانتیں میرے پاس ہیں وہ تم ادا کردینا۔امانت اور غنیمت میں بڑا فرق ہے۔
۴
؎نہ اس سے حرام کاری کرو نہ خاوند بیوی کے سوا کسی پر ظاہر ہونے دو۔فروجسے مراد مردوعورت کی ستر غلیظ ہے۔
۵
؎چلو پھرو تو نیچی نگاہ سے،بیٹھو تو نیچی نگاہ سے تاکہ غیرمحرم کے دیکھنے سے بچو یہ حکم مردوعورت دونوں کو ہے،جہاں اوپر دیکھناضروری ہے یا جائز ہے وہاں ضرور دیکھو،عالم،ماں باپ کا چہرہ،چاند وغیرہ ضرور دیکھو یہاں شرم حیاء کا ذکر ہے۔
۶
؎کہ اپنے ہاتھ سے کسی پر ظلم نہ کرو اس سے ناجائز چیز نہ چھوؤ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4870