Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے فضائل رضی اللہ عنہم اجمعین - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6176

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنَحِّي مُخَاطَ أُسَامَةَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: دَعْنِي حَتّٰى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَفْعَلُ.قَالَ: يَا عَائِشَةُ أَحِبِّيهِ فَإِنِّي أُحِبُّهٗ .رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عائشة قالت: أراد النبي صلى الله عليه وسلم أن ينحي مخاط أسامة. قالت عائشة: دعني حتى أكون أنا الذي أفعل.قال: يا عائشة أحبيه فإني أحبه .رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے اسامہ کی ناک صاف کرنے کا ارادہ کیا ۱∞؎تو جناب عائشہ نے عرض کیا مجھے اجازت دیجئے کہ یہ کام میں کروں فرمایا اے عائشہ ان سے محبت کرو کیونکہ میں اس سے محبت کرتا ہوں ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت اسامہ ابن زید بچے تھے حضور کی گود میں تھے کہ ناک آگئی حضور انور نے اپنے دستِ اقدس سے ناک صاف کرنا چاہی جیسے عمومًا گود کے بچوں کے لیے کیا جاتا ہے۔
۲
؎حضور کی محبت رکن ایمانی ہے اور محبت رسول الله صلی الله علیہ و سلم کی علامت یہ ہے کہ حضور کے ہر محبوب سے محبت ہو حتی کہ مدینہ منورہ کی گلی کوچوں سے دوستی کرے،گوشت سے،چھوٹے کدو سے محبت کرے۔شعرومن مذھبی حب الدیار لا ھلھا
وللناس فیما یعشقون مذاھب

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6176