Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے فضائل رضی اللہ عنہم اجمعین - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6141

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَأَنَّهٗ كَانَ إِذَا سَلَّمَ عَلٰى ابْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ ذِي الْجَنَاحَيْنِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن ابن عمرأنه كان إذا سلم على ابن جعفر قال: السلام عليك يا ابن ذي الجناحين. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ وہ جب حضرت ابن جعفر کو سلام کرتے تو کہتے تھے تم پر سلام ہو اے دو پروں والے کے فرزند ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت جعفر ا بن ابی طالب قدیم الاسلام مؤمن ہیں،اپنے بھائی علی سے دس سال بڑے تھے،غزوہ موتہ میں ۸ھ؁ ∞میں ستر زخم کھا کر شہید ہوئے،اکتالیس سال عمر پائی،ان کے متعلق حضور نے فرمایا کہ میں جعفر کو فرشتوں کے ساتھ جنت میں اڑتا دیکھ رہا ہوں اس دن سے آپ کا لقب طیار یا ذوالجناحین پڑ گیا اس لیے آپ کے فرزند عبدالله ابن جعفر کو لوگ ابن طیار ابن ذی الجناحین کہتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6141