Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے فضائل رضی اللہ عنہم اجمعین - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6160

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّهٗ قَالَ: دَعَا لِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤْتِيَنِي اللّٰهُ الْحِكْمَةَ مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعنه أنه قال: دعا لي رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يؤتيني الله الحكمة مرتين. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ انہوں نے فرمایا کہ میرے لیے رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے دوبار دعا کی کہ الٰہی انہیں حکمت عطا کر ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎ایک بار تو حضور انور صلی الله علیہ و سلم نے اپنے کمبل شریف میں لے کر دعا دی،دوسری بار جب حضرت ابن عباس نے حضور صلی الله علیہ و سلم کے وضو کے لیے پانی رکھا حضور صلی الله علیہ و سلم استنجاء خانہ میں تشریف لے گئے تھے باہر تشریف لائے پانی رکھا ہوا دیکھ کر دعا دی۔(اشعہ،مرقات)جب حضرت عبدالله ابن عباس کو قبر میں رکھا گیا تو لوگوں نے غیبی آوازسنی"یٰۤاَیَّتُھَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّۃُ ارْجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّكِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً"دیکھو اشعۃ اللمعات۔ حکمت سے مراد ہے قرآن مجید کا علم، حدیث شریف کی باریکیوں تک ذہن کی رسائی،قرآن و حدیث سے مسائل شرعیہ فرعیہ کا استنباط۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6160