Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے فضائل رضی اللہ عنہم اجمعین - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6137

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَن الْبَراء قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لَهٗ مُرْضِعًا فِي الْجنَّةِ رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن البراء قال: لما توفي إبراهيم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن له مرضعا في الجنة رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ جب جناب ابراہیم کی وفات ہوئی ۱∞؎تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں اس کے لیے ایک دائی ہے ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎جناب ابراہیم ماریہ قبطیہ کے بطن شریف سے پیدا ہوئے باقی ساری اولاد حضرت خدیجہ سے یعنی طیب،طاہر،قاسم اور رقیہ، زینب،کلثوم،فاطمہ رضی اللہ عنہم۔ابراہیم مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے،ذی الجوشہ میں سولہ مہینہ عمر پا کر وفات پاگئے،جنت البقیع میں عثمان ابن مظعون کے برابر دفن ہوئے،فقیر نے زیارت کی ہے،عثمان ابن مظعون حضور کے رضاعی بھائی تھے۔
۲
؎یعنی جنت کی کوئی خاص مخلوق ان کی خدمت کرتی ہے اور جنت کی خاص نعمتوں سے ان کی پرورش کی جاتی ہے۔خیال رہے کہمرضعۃت سے وہ ہے جو دودھ پلائے اورمرضعوہ جو یہ کام کرسکے اگرچہ نہ کرے جیسے حائض وہ عورت جسے حیض آسکے یعنی بالغہ اور وہ جسے حیض آرہا ہو۔یہ فرق دیکھو لمعات شریف اسی جگہ اسی لیے قرآن کریم میں ہے"تَذْھَلُ کُلُّ مُرْضِعَۃٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ"وہاںمرضعنہیں فرمایا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6137