Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے فضائل رضی اللہ عنہم اجمعین - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6142

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلٰى عَاتِقِهٖ يَقُولُ: اللّٰهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهٗ فَأَحِبَّهُ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن البراء قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم والحسن بن علي على عاتقه يقول: اللهم إني أحبه فأحبه (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو دیکھا کہ حسن ابن علی آپ کے کندھے پر تھے آپ فرماتے تھے الٰہی میں اس سے محبت کرتا ہوں تو تو اس سے محبت کر ۱∞؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جس درجہ کی محبت ان سے میں کرتا ہوں تو بھی اسی درجہ کی محبت کر یعنی بہت زیادہ،ورنہ حضرت حسن تو پہلے ہی سے الله کے محبوب تھے۔پہلااحبالف کے پیش سے ہے مضارع متکلم دوسرااحبہالف کے فتحہ سے صیغہ دعا۔ امام حسن پندرہ رمضان ۳ھ؁ ∞ہجری کو پیدا ہوئے، ۵۰؁ ∞ پچاس ہجری میں وفات پائی،بقیع میں دفن ہوئے ۴۷؁ ∞سال عمر پائی،حضرت علی کی وفات کے بعد چالیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے آپ سے بیعت کی ۴۱؁ ∞اکتالیس پندرہ جمادی اولٰی کو آپ نے امیر معاویہ کے حق میں خلافت سے دستبرداری فرمائی۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6142