Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے فضائل رضی اللہ عنہم اجمعین - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6146

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَشْبَهَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَقَالَ فِي الْحُسَیْنِ أَيْضًا: كَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن أنس قال: لم يكن أحد أشبه بالنبي صلى الله عليه وسلم من الحسن بن علي، وقال في الحسین أيضا: كان أشبههم برسول الله صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جناب حسن ابن علی سے زیادہ کوئی بھی نبی صلی الله علیہ وسلم سے مشابہ نہ تھا ۱∞؎اور جناب حسین کے بارے میں ۲؎بھی فرمایا کہ وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ہم شکل تھے۔(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضرت حسین و حسن حضور صلی الله علیہ وسلم کے ہم شکل تھے،حضرت حسن نصف بالائی جسم میں حضرت حسین نصف زیریں حصہ میں۔
۲
؎امام حسین کا نام شریف حسین ابن علی ابن ابی طالب ابن عبدالمطلب ہے،کنیت ابو عبدالله ہے،پانچ شعبان ۴ھ؁ ∞کو پیدا ہوئے اور جمعہ کے دن دس محرم ۶۱ھ؁ ∞کو کربلا میں شہید ہوئے،کربلا کوفہ بلا کے درمیان مشہور جگہ ہے،آپ کو سنان ابن انس نخعی نے شہید کیا یا شمر ابن ذالجوشن نے آپ کا سر مبارک خولی ابن یزید اشجعی نے تن شریف سے جدا کیا اور عبید الله ابن زیاد سے یہ اشعار پڑھ کر انعام مانگا۔اوقرر کابی فضۃ ذھباانی قتلت الملك محجبا
قتلت خیر الناس اماو اباو خیرھم اذ ینسبون نسبا
آپ کے ساتھ آپ کے گھر والے تئیس آدمی شہید ہوئے،آپ کی عمر اٹھاون سال ہوئی، ۶۷؁ ∞میں عبید الله ابن زیاد کو ابراہیم ابن مالک ابن اشتر نخعی نے قتل کیا،اس کا سر مختار کے پاس،مختار نے عبدالله ابن زبیر کے پاس اور ابن زبیر نے امام زین العابدین کے پاس بھیجا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6146