Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4571

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَلَيْكُمْ بِالشِّفَاءَيْنِ:الْعَسَلِ وَالْقُرْآنِ ". رَوَاهُمَا ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي “شُعَبِ الإِيمَانِ”وَقَالَ: وَالصَّحِيحُ أَنَّ الْأَخِيرَ مَوْقُوفٌ عَلٰى ابْنِ مَسْعُودٍ

وعن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "عليكم بالشفاءين:العسل والقرآن ". رواهما ابن ماجه والبيهقي في “شعب الإيمان”وقال: والصحيح أن الأخير موقوف على ابن مسعود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو شفائیں اختیارکرو شہد اور قرآن ۱∞؎ان دونوں حدیثوں کو ابن ماجہ نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا اور کہا صحیح یہ ہے کہ آخری حدیث حضرت ابن مسعود پر موقوف ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دنیاوی و دینی بلاؤں سے شفاء یا ظاہری امراض سے،ظاہری و باطنی شفا شہد اور قرآن ہے ان دونوں کا شفا ہونا قرآن کریم سے ثابت ہے،شہد کے متعلق فرمان الٰہی ہے "فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ" قرآن کریم کے متعلق فرماتاہے:"وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ"اور فرماتاہے:"وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوۡرِ"یعنی بیماریوں میں شہد بھی استعمال کرو اور قرآنی آیات بھی دم کرو اگر شہد پر آیات دم کرکے کھایا جاوے توسبحان اللهنور پر نور ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4571