Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4553

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النُّشْرَةِ فَقَالَ: هُوَ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن جابر قال: سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن النشرة فقال: هو من عمل الشيطان . رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے نشرہ کے متعلق پوچھا گیا ۱∞؎تو فرمایا یہ شیطانی کاموں سے ہے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎نشرۃنون کے پیش سین کے سکون سے ایک خاص منتر کا نام ہے جو مجنون کے شفاء کے لیے کیا جاتا ہے یہ جادو کی ایک قسم ہے۔نشربمعنی پھیلنا اس سے ہےانتشار،چونکہ یہ عمل جنات شیاطین کے پھیلنے کی بناء پر ہوتا ہے اس کو نشرہ کہا جاتا ہے۔
۲
؎یعنی یہ عمل وہ ہے جسے جاہلیت کے لوگ اپنے کاہنوں ساحروں کی تعلیم سے کیا کرتے تھے اس میں شرکیہ الفاظ ہیں لیکن اگر قرآنی آیات حضور کی بتائی ہوئیں دعاؤں سے عمل کیے جاویں دفع شیطان کے لیے تو جائز ہے۔چنانچہ احمد،حاکم،ابن ماجہ نے بروایت ابی ابن کعب نقل فرمایا کہ ایک بدوی نے اپنے بچے کی دیوانگی کی شکایت کی تو حضور نے اس پر سورۂ فاتحہ شروع بقرمفلحونتک آیۃ الکرسی اور سورۂ بقر کا آخر ی رکوع،سورۂ حشر کی آخری آیات سورۂ جنّ کی آیت"وَ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا"اور سورۂ اخلاص،فلق،ناس پڑھ کر دم فرمایا اسے فورًا ہی آرام ہوگیا،بعض صحابہ نے مجنون پر صرف سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہے تین دن تک۔ (مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4553