Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4534

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَوٰى أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ مِنَ الشَّوْكَةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.

وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كوى أسعد بن زرارة من الشوكة. رواه الترمذي وقال: هذا حديث غريب.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے سعد ابن زرارہ کو لالی کی بیماری سے داغ دیا ۱∞؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎شوکہایک خاص بیماری کا نام ہے جس میں اولًا چہرہ سرخ ہوجاتا ہے پھر تمام بدن پر سرخی چھا جاتی ہے حضور انور نے اس کا علاج داغ سے کیا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4534