Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4550

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الزُّهْرِيِّ مُرْسَلًاعَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ احْتَجَمَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ أَوْ يَوْمَ السَّبْتِ فَأَصَابَهٗ وَضَحٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْدَاوُدَ وَقَالَ: وَقَدْ أُسْنِدَ وَلَا يَصِحُّ.

وعن الزهري مرسلاعن النبي صلى الله عليه وسلم: «من احتجم يوم الأربعاء أو يوم السبت فأصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه» . رواه أحمد وأبوداود وقال: وقد أسند ولا يصح.

حدیث ترجمہ

روایت ہے زہری سے ارسالًا نبی صلی الله علیہ وسلم سے کہ جو کوئی بدھ یا ہفتہ کے دن فصد لے پھر اسے برص پہنچ جاوے تو اپنے ہی کو ملامت کرے ۱∞؎(احمد، ابوداؤد)اور ابوداؤد نے کہا کہ یہ اسنادًا بھی مروی ہے مگر صحیح نہیں ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ ہفتہ یا بدھ کے دن فصد لینے سے برص پیدا ہونے کا اندیشہ ہے برص جسم کے سفید داغ کو کہتے ہیں یہ کوڑھ کی ایک قسم ہے خدا تعالٰی محفوظ رکھے۔ اطباءتجربہ سے کہتے ہیں اور حضورصلی الله علیہ وسلم وحی الٰہی سے حضور کا ہر فر مان برحق ہے زمانوں،مکانوں،دنوں،گھڑیوں میں مختلف تاثیریں ہیں۔
۲
؎جمہور محدثین کے نزدیک حدیث مرسل بھی حجت ہے لہذا سند حدیث کا صحیح نہ ہونا اس کے لیے ہرگز مضر نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4550