Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4551

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ مُرْسَلًاقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ احْتَجَمَ أَوِ اطَّلٰى يَوْمَ السَّبْتِ أَوِ الْأَرْبِعَاءِ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهٗ فِي الوَضَحِ . رَوَاهُ فِي “شَرْحِ السُّنَّةِ”.

وعنه مرسلاقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من احتجم أو اطلى يوم السبت أو الأربعاء فلا يلومن إلا نفسه في الوضح . رواه في “شرح السنة”.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے ارسالًا فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو کوئی ہفتہ کے دن فصد لے یا لیپ کرے ۱∞؎تو سفید داغ کے بارے میں نہ ملامت کرے مگر اپنی ذات کو ۲؎(شر ح السنہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اپنے کسی عضو پرکسی دوا کا لیپ کرے جیسے چونا وغیرہ ۔
۲
؎یعنی اگر کوئی شخص ہفتہ یا بدھ کے دن فصد لے پھر اسے برص کی بیماری ہوجاوے تو نہ تو رب تعالٰی کی شکایت کرے نہ کسی اور پر ملامت کرے نہ بے عملی کا بہانہ بنائے بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرے کہ میری غلطی سے یہ بیماری ہوئی ہے۔معلوم ہوا کہ دنوں کی تاثیریں مختلف ہیں اور پرہیز احتیاط ضروری ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4551