Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4522

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهٖ اَلْحِجَامَةُ وَالقُسْطُ الْبَحْرِیُّ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أمثل ما تداويتم به الحجامة والقسط البحری» (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بہترین وہ چیز جس سے تم علاج کرو پچھنے اور قسط بحری ہے ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎قسط دو قسم کا ہے: قسط بحری جسے قسط اظفار بھی کہتے ہیں،اظفار ایک شہر کا نام ہے اس کی طرف نسبت ہے یہ سفید رنگ اور کم گرم ہوتا ہے۔دوسرا قسط ہندی یہ قسط بحری سے بہترین چیز ہے بہترین خوشبودار ہے جس کی دھونی لی جاتی ہے اس کے نفع بہت ہیں: حیض کا خون جاری کرتی ہے،بند پیشاب جاری کرتی ہے،زہر کو دفع،قوت شہوانی کو زیادہ،معدہ کے کیڑے مارتی ہے،بعض بخاروں کو دور کرتی ہے،اس کی دھونی زکام دور کرتی ہے،ریح کی دافع ہے اس لیے اطباء اسے بہترین دوا کہتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4522