Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4516

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الشِّفَاءُ فِي ثَلَاثٍ: فِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ أَوْ كَيَّةٍ بِنَارٍ وَأَنَا أَنْهٰى أُمَّتِي عَنِ الْكَيِّ ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الشفاء في ثلاث: في شرطة محجم أو شربة عسل أو كية بنار وأنا أنهى أمتي عن الكي ". رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضر ت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ شفاء تین چیزوں میں ہے سنگی والے کے نشتر میں ۱∞؎یا شہد کے گھونٹ میں ۲؎یا آگ سے داغ میں ۳؎اور میں اپنی امت کو داغ سے منع کرتا ہوں ۔(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎جب کسی مریض کے بھری سنگی لگاتے ہیں تو پہلے مرض کی جگہ نشتر مارتے ہیں پھر سنگی رکھ کر چوستے ہیں پھر وہاں سنگی جم جاتی ہے جب اکھیڑتے ہیں تو فاسد خون نکل جاتا ہے۔شرطہوہ نشتر ہے ا ور محجم وہ سنگی یا محجم نشتر اور شرطہ نشتر لگانا۔
۲
؎خواہ خالی شہد کا گھونٹ یا کسی چیز میں مخلوط ہوکر،رب شہد کے متعلق فرماتاہے:"فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ
۳
؎یعنیکیّکرنا،لوہا گرم کرکے داغ دینا ان علاجوں کی وجہ اور پچھنے کے مقدم فرمانے کی حکمتیں یہاں مرقات میں دیکھو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4516