Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4564

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«هَلْ رُئِيَ فِيكُمُ الْمُغَرِّبُونَ؟»قُلْتُ:وَمَا الْمُغَرِّبُونَ؟ قَالَ: «الَّذِينَ يَشْتَرِكُ فِيهِمُ الْجِنُّ» . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن عائشة قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:«هل رئي فيكم المغربون؟»قلت:وما المغربون؟ قال: «الذين يشترك فيهم الجن» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا مجھ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ کیا تم میں مغرب کے لوگ دیکھے گئے ہیں ۱∞؎میں نے عرض کیا مغرب کیا چیز ہے فرمایا وہ جن میں جنات شریک ہو جاویں ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎مغرببنا ہےتغریبسے بمعنی دورکردینا اسی لیے جلا وطن کرنے کو تغریب کہتے ہیں یہاں مراد ہے رحمت الٰہی سے دور۔
۲
؎اسی طرح کہ ان کے ماں باپ بغیربسم اللهصحبت کریں جس کی وجہ سے شیطان بھی صحبت میں شریک ہوجائے اس صحبت سے جو بچہ پیدا ہو وہ شکلًا انسان سیرۃً شیطان ہوتا ہے،اس کی نظر بہت سخت بے ادب بدتمیز جیساکہ آج کل عمومًا دیکھا جارہا ہے رب تعالٰی فرماتا ہے:"وَ شَارِكْهُمْ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ"ہمارے بعض بچوں کایہ حال ہے کہ جنے گئے سینما میں،پلے بڑھے کالج میں،رہے ہوٹلوں میں،مرے ہسپتال میں الله اس زندگی سے بچائے۔حدیث پاک میں ارشاد ہوا کہ صحبت کے وقت یہ دعا پڑھ لیا کروبسم اللّٰہ اللھم جنبنا الشیطان وجنب الشیطان مارزقتنااس کی نفیس بحث یہاں مرقات میں ملاحظہ کرو بہت نفیس تحقیق کی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4564