Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4526

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَخَّصَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ وَالْحَمَّةِ وَالنَّمْلَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أنس قال: رخص رسول الله صلى الله عليه وسلم في الرقية من العين والحمة والنملة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے دم کرنے کی اجازت دی نظر بد ڈنک اور اندھوریوں میں ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اولًاحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جھاڑ پھونک سے منع فرمادیا تھا لوگ اس سے مطلقًا پر ہیز کرنے لگے ،پھر حضور انور نے آیا ت قرآنیہ دعاء ماثورہ اور تمام ان دعاؤں سے دم کی اجازت دیدی جن میں شرکیہ الفاظ نہ ہوں،یہ حدیث اجازت کی احادیث سے ہے۔ عین نظر بدخواہ انسان کی ہو یا جن کی،حمہڈنک زہریلا جیسے بھڑ،بچھو،سانپ، نملہ،باریک دانہ جو پسلیوں پر نمودار ہوکر تمام جسم پر پھیل جاتے ہیں۔بعض نے اس سے خسرہ مراد لی ہے، بعض نے اندھوییں،بعض نے اس کے علاوہ اور یہ دانہ چونکہ چھوٹی چیونٹی کے مشابہ ہوتا ہے اس لیے اسے نملہ کہتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4526