Main Icon

باب:دواؤں اور دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4547

دواؤں اور دعاؤں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَحِبُّ الْحِجَامَةَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ وَتِسْعَ عَشْرَةَ وَإِحْدٰى وَعِشْرِينَ. رَوَاهُ فِي “شَرْحِ السُّنَّةِ”.

وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يستحب الحجامة لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين. رواه في “شرح السنة”.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم سترہ یا انیس یا اکیس تاریخ کو فصد لینا پسند فرماتے تھے ۱∞؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎جیسے بعض کاموں کے لئے بعض دن موزوں ہیں سفر کرنے کے لیے شنبہ دو شنبہ پنج شنبہ بہتر،کتاب شروع کرنے کے لیے بدھ بہتر،یوں ہی فصد کے لیے یہ تاریخیں افضل ہیں،یہ افضلیت رب تعالٰی کی طرف سے ہے ہماری عقل کو اس میں دخل نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4547