Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4482

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبةَ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ جَعَلَ أَهْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَهٗ بِصِبْيَانِهِمْ، فَيَدْعُو لَهُم بِالْبَرَكَةِ، وَيَمْسَحُ رُؤُوسَهُمْ فَجِيءَ بِي إِلَيْهِ وَأَنَا مُخَلَّقٌ فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجَلِ الْخَلُوقِ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن الوليد بن عقبة قال: لما فتح رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة جعل أهل مكة يأتونه بصبيانهم، فيدعو لهم بالبركة، ويمسح رؤوسهم فجيء بي إليه وأنا مخلق فلم يمسني من أجل الخلوق. رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ولید ابن عقبہ سے ۱ ∞؎فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو مکہ والے حضور کے پاس اپنے بچے لانے لگے حضور ان کے لیے دعاء برکت فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے ۲؎مجھے آپ کے پاس لایا گیا میں خلوق والا تھا تو خلوق کی وجہ سے مجھے مس نہ فرمایا۳؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کی کنیت ابو وہب ہے،قریشی ہیں،حضرت عثمان غنی کے ماں شریکے بھائی ہیں یعنی اردی کے شکم سے وہ بھی پیدا ہوئے، فتح مکہ کے دن اسلام لائے،بڑے شاعر تھے،حضرت عثمان غنی کی خلافت میں کوفہ کے حاکم رہے،مقام رقہ میں آپ کی وفات ہوئی۔
۲
؎سبحان الله!حضور انور نے فتح مکہ فرمانے پر اہلِ مکہ کے دل بھی جیت لیے کہ یہ لوگ آج ہی مسلمان ہوئے اور آج ہی حضور انور کے ایسے معتقد ہوگئے کہ اپنے بچوں کو حضور پر پیش کرنے لگے،حضور کا کرم کریمانہ ہے کہ ان کے بچوں پربھی حضورکرم نوازی فرمانے لگے۔
۳
؎یعنی میرے سر پر ہاتھ تو نہ پھرا مگر دعا فرمائی ہاتھ اس لیے نہ پھیرا تاکہ حضور انور کے ہاتھ میں وہ رنگت والی خوشبو نہ لگ جاوے ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4482