Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4466

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَأَنَّ هِنْدًا بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللّٰهِ بَايِعْنِي فَقَالَ: «لَا أُبَايِعُكِ حَتّٰى تُغَيِّرِيْ كَفَّيْكِ فَكَأَنَّهُمَا كَفَّا سَبُعٍ» . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن عائشةأن هندا بنت عتبة قالت: يا نبي الله بايعني فقال: «لا أبايعك حتى تغيري كفيك فكأنهما كفا سبع» . رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ ہند بنت عتبہ نے عرض کیا ۱∞؎یارسول اللہ مجھے بیعت فرمالیجئے ۲؎تو فرمایا ہم تم کو بیعت نہ کریں گے حتی کہ تم اپنے ہاتھوں میں تبدیلی کرلو یہ ہاتھ تو گویا درندے کے ہاتھ ہیں ۳؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ ہند بنت عتبہ ابن ربیعہ ہیں،ابو سفیان کی بیوی جناب امیر معاویہ کی والدہ،فتح مکہ کے دن ابوسفیان کے اسلام کے بعد آپ اسلام لائیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نکاح قائم رکھا،بڑی عاقلہ فہیمہ تھیں،کبھی زنا کے قریب نہ گئیں،جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت کے وقت فرمایا کہ زنا نہ کرنا تو آپ بولیں کیا کوئی شریف عورت بھی زنا کرسکتی ہے۔حضرت عمر کی خلافت میں عین ابوقحافہ کے وفات کے دن فوت ہوئیں حضرت عائشہ نے آپ سے روایات لیں رضی اللہ عنہا۔(مرقات)عہدِفاروقی میں غزوہ قادسیہ و یرموک میں بڑی مجاہدانہ شان سے شریک رہیں بڑی خدمت اسلام کی۔
۲
؎یہ بیعت علاوہ بیعت اسلام کے کوئی اورتھی کسی خاص معاہدہ پر بیعت اسلام فتح مکہ کے دن کی گئی تھی۔
۳
؎یعنی تمہارے ہاتھ مردوں کی طرح سفید ہیں ان میں مہندی سے رنگ کرو پھر بیعت کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کو مردوں کی طرح چٹے ہاتھ رکھنا مکروہ ہیں اور مردوں کو عورتوں کی طرح ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا مکروہ ہے حتی کہ عورت کو چاندی کی انگوٹھی بہتر نہیں،اگر پہنے تو اسے رنگ کرلے تاکہ مردوں کی مشابہت نہ رہے۔(اشعۃ اللمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4466