Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4470

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ: إِنَّ امْرَأَةً تَلْبَسُ النَّعْلَ قَالَتْ: لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَةَ مِنَ النِّسَاءِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن أبي مليكة قال: قيل لعائشة: إن امرأة تلبس النعل قالت: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الرجلة من النساء. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن ابی ملیکہ سے ۱∞؎فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے کہا گیا کہ ایک عورت نعلین پہنتی ہے۲؎آپ بولیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد بننے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ۳؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام عبداللہ ابن عبید اللہ ابن ابی ملیکہ ہے،تیمی قرشی ہیں،مشہور جلیل القدر تابعی ہیں،سیدنا عبداللہ ابن زبیر کے زمانہ میں قاضی مکہ رہے،تیس صحابہ سے آپ کی ملاقات ہے،آپ حضرت عائشہ سیدنا عبداللہ ابن عباس اور ابن زبیر وغیرہم سے روایت کرتے ہیں رضی اللہ عنہم۔
۲
؎یعنی مردوں کے سے جوتے پہنتی ہے۔نعلینعمومًا وہ جوتے کہلاتے ہیں جو مردانہ ہو ۔
۳
؎معلوم ہوا کہ مردوں عورتوں کے جوتوں میں بھی فرق چاہیے۔صورت،لباس،جوتہ،وضع قطع سب ہی میں عورت مردوں سے ممتاز رہے،ہاں علم و فضل تقویٰ طہارت میں مردوں سے بڑھ جانے کی کوشش کرے۔ حضرت عائشہ صدیقہ کے متعلق کہا جاتا ہےرجلۃ الرایآپ مردوں کی سی رائے رکھتی تھیں،اسلام نے تو نمازوحج و عمرہ،جہاد جیسی عبادات میں بھی عورت و مرد میں امتیاز رکھا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4470