Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4422

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَنَتْفِ الْإِبِطِ وَحَلْقِ الْعَانَةِ أَنْ لَا تُتْرَكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أنس قال: وقت لنا في قص الشارب وتقليم الأظفار ونتف الإبط وحلق العانة أن لا تترك أكثر من أربعين ليلة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ ہمارے لیے مونچھیں کاٹنے اور ناخن کترنے اور بغل اکھیڑنے اورزیر ناف کے بال مونڈھنے کے متعلق وقت یہ مقرر کیا گیا کہ ہم چالیس شب سے زیادہ نہ چھوڑیں ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی چالیس سے زیادہ دیر لگانا ممنوع ہے۔سنت یہ ہے کہ مونچھیں و ناخن ہر جمعہ کو کاٹے،زیر ناف کے بال بیس دن میں لے لہذا ہفتہ افضل ہے،پندرہ دن درمیانے،چالیس دن انتہائی مدت۔دراز ناخن سے روزی گھٹتی ہے۔حدیث شریف میں ہے جمعہ کے دن ناخن تراشے توان شاءاللهدس دن تک بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4422